آج کی دنیا میں ماڈرن تصویری میڈیا تھذیب سازی اور سماج میں یقینیات و رسم و رواج کو قائم کرنے کا سب سے موثر اور طاقتور وسیلہ ھے.
آیت اللہ العظمی سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ جنھوں نے شروع سے ھی میڈیا کے سلسلہ میں کام کرنے کی طرف متوجہ فرمایا, اور آپ کی تاکید پہ اسلامی معاشرہ کو غیر اسلامی و تھذیب و ثقافت کے منافی میڈیا کے ذریعہ کارکردگی کا مقابلہ کرنے کرنے کے لئے جو مختلف شیعہ ٹی وی چینلس کی تاسیس ھوئی آپ اس پہ تشویق فرماتے ھیں.
مرجع عالی قدر دام ظلہ کے فرمان پہ مختلف ممالک کے شیعہ جوانوں کے ذریعہ امام حسین علیہ السلام میڈیا کی تاسیس ھوئی. اور تقریبا آٹھ برس کارکردگی کے بعد یہ ایک بھت بڑے اسلامی و شیعی تھذیب و ثقافت کے مرکز میں بدل گیا ھے. پوری دنیا میں یہ تنھا ایک ایسا میڈیا ھے جو مختلف ذرائع (سیٹ لائٹ, انٹرنیٹ وغیرہ) سے چار زبانوں فارسی, عربی, انگریزی اور ترکی میں اھلبیت علیھم السلام کی تھذیب و ثقافت کو نشر کر رھا ھے.
اردو زبان مومنین کی بھت زیادہ درخواست و خواھش اور اس زبان میں کارکردگی کی ضرورت کو محسوس کرتے ھوئے اس میڈیا کا پانچواں چینل اردو زبان میں تاسیس کیا گیا.
انشاء اللہ حضرت بقیت اللہ الاعظم عجل اللہ فرجہ الشریف کی خاص عنائت اور حسینیوں کی مدد و حمایت کے ذریعہ پوری دنیا میں امر اھلبیت علیھم السلام کے احیاء اور عام سماج و معاشرہ کے افکار کی حقیقی شیعہ تھذیب و ثقافت کی جانب ھدایت و رھنمائی کی جو ھماری شرعی ذمہ داری ھے ھم اسے ادا کر سکیں.