February 3, 2018

ہمارے بارے میں

آج کی دنیا میں ماڈرن تصویری میڈیا تھذیب سازی اور سماج میں یقینیات و رسم و رواج کو قائم کرنے کا سب سے موثر اور طاقتور وسیلہ ھے.rnآیت اللہ العظمی سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ جنھوں نے شروع سے ھی میڈیا کے سلسلہ میں کام کرنے کی طرف متوجہ فرمایا, اور آپ کی تاکید پہ اسلامی معاشرہ کو غیر اسلامی و تھذیب و ثقافت کے منافی میڈیا کے ذریعہ کارکردگی کا مقابلہ کرنے کرنے کے لئے جو مختلف شیعہ ٹی وی چینلس کی تاسیس ھوئی آپ اس پہ تشویق فرماتے ھیں.rnمرجع عالی قدر دام ظلہ کے فرمان پہ مختلف ممالک کے شیعہ جوانوں کے ذریعہ امام حسین علیہ السلام میڈیا کی تاسیس ھوئی. اور تقریبا آٹھ برس کارکردگی کے بعد یہ ایک بھت بڑے اسلامی و شیعی تھذیب و ثقافت کے مرکز میں بدل گیا ھے. پوری دنیا میں یہ تنھا ایک ایسا میڈیا ھے جو مختلف ذرائع (سیٹ لائٹ, انٹرنیٹ وغیرہ) سے چار زبانوں فارسی, عربی, انگریزی اور ترکی میں اھلبیت علیھم السلام کی تھذیب و ثقافت کو نشر کر رھا ھے.rnاردو زبان مومنین کی بھت زیادہ درخواست و خواھش اور اس زبان میں کارکردگی کی ضرورت کو محسوس کرتے ھوئے اس میڈیا کا پانچواں چینل اردو زبان میں تاسیس کیا گیا.rnانشاء اللہ حضرت بقیت اللہ الاعظم عجل اللہ فرجہ الشریف کی خاص عنائت اور حسینیوں کی مدد و حمایت کے ذریعہ پوری دنیا میں امر اھلبیت علیھم السلام کے احیاء اور عام سماج و معاشرہ کے افکار کی حقیقی شیعہ تھذیب و ثقافت کی جانب ھدایت و رھنمائی کی جو ھماری شرعی ذمہ داری ھے ھم اسے ادا کر سکیں.